استاد یا استانی کی بے عزتی کرنے والے کے بارے میں خود کو ذمہ دار سمجھتا ہوں‘ڈائریکٹر تعلیم کے پی کے

سرکاری اسکولوں کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے‘ دو ماہ تک سرکاری اسکولوں کے بچوں کا بستہ نصف سے بھی کم دیا جائے گا ‘حافظ ابراہیم

اتوار 21 اپریل 2019 13:20

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) استاد یا استانی کی بے عزتی کرنے والے کے بارے میں خود کو ذمہ دار سمجھتا ہوں میرے محکمہ اور اس کے اہلکاروں کے بارے میں جوابدہ ھوں گا انسان کی اوسط زندگی 60سی65 سال ہے اپنے دنیاوی معاملات کے ساتھ اگر اخرت کے لیے کوئی اعمال جمع کرلیے تو یہ بڑی کامیابی ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر تعلیم کے پی کے حافظ ابراھیم نے مانسہرہ ہائیر سکینڈری اسکول نمبر 1 سے ریٹائرھونے والے پرنسپل لقمان علی خان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کیا انہوں کہا استاد کی مار دشمنی سے نہیں بلکہ تربیت کے لیے ہوتی ہے جوکہ طالبعلم کے لیے سود مند ہوتی ہے ھمارے ولدین نے کبھی بھی اس مار کی مخالفت نہیں کی اس مار کے نتیجہ میں اسکولوں سے فارغ ہونے والوں نے جو مقام حاصل کیئے اس ثبوت اپ کے اردگرد ھے موجود ھے استاد کامقام بہت بلند ھے انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسکولوں کی حالت اب بہتر ھو رھی ھے میں نے اپنے بیٹے کو بھی سرکاری اسکول میں داخل کرا لیا ھے دو ماہ تک سرکاری اسکولوں کے بچوں کا بستہ نصف سے بھی کم دیا جائے گا ایک سوال کے جواب کہا کہ پرایویٹ اسکولوں کو سردی گرمی کی چھٹیوں کی فسیسیں واپس کرنے کے احکامات جاری ھو چکے ھیں عمل درآمد کے لیئے ٹاسک فورس قائم کر دی ھے عمل نا کرنے والوں کے خلاف کاروائی ھوگی انہوں نے لقمان علی خان کی خدمات کی تعریف کی اور خراج حسین پیش کی قبل ازیں سبقدوش ھونے والے پرنسپل لقمان علی خان نے جملہ سٹاف اور ڈائریکٹر تعلیم حافظ ابراھیم کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا میں نے اپنی ملازمت کے دوران مختلف شہروں میں مختلف پوسٹوں پر فرائض ادا کیئے کوشش کی کہ اسکول سٹاف اور طلبہ کے بہتری کے لیے کچھ نا کچھ کروں اور میں نے کیا مانسہرہ سے اپنے فرائض سے سبقدوش ھو راھا ھوں یہاں پر جو پیار ملا اس کا میں مشکور ھوں اس موقع پر ڈی ای او مانسہرہ خان محمد ڈی ای او آیبٹ آباد قاضی تجمل اور جملہ سٹاف پرنسپلز اور اے ڈی اوز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سبقدوش ھونے والے پرنسپل لقمان علی خان کو تحائیف بھی پیش کیئے -

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں