حلقہ کی پسماندگی کا خاتمہ اور جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل ان کا مشن ہے، لائق محمد خان

بدھ 22 مئی 2019 12:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) حلقہ کی پسماندگی کا خاتمہ اور جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل ان کا مشن ہے، ضلع تورغر کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی لائق محمد خان نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تورغر کالا ڈھاکہ کو پیارا ڈھاکہ بنانے کے دعوے کرنے والوں نے علاقہ کو ابھی تک پسماندہ رکھا ہوا ہے، ہماری جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل اور انہیں سہولیات کی فراہمی کا مشن آئندہ بھی جاری رہے گا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں