پھلڑہ، صدر اور خاکی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر لئے

جمعہ 16 اگست 2019 22:35

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) پھلڑہ، صدر اور خاکی پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز سے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس ایس پی زیب الله خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران ایس ایچ او تھانہ پھلڑہ، زیورداد خان نے دوران آپریشن چار بندوقیں 12 بور، ایک رائفل 8 ایم ایم اور ایک پستول 30 بور برآمد کر کے 15 اے اے کے تحت مقدمات درج کر لئے۔

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ خاکی بشیر تنولی نے دوران آپریشن 3 پستول اور 15 کارتوس برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ 483 گرام چرس برآمد کر کے 15 ایم ایم اے اور فور پی ایچ او کے تحت مقدمات درج کئے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر دوست محمد خان نے نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک ری پیٹر، ایک بندوق 12 بور، ایک پستول نائن ایم ایم اور 68 کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں