بالاکوٹ، ست بنی میں جیپ کھائی میں جاگری ، 2افراد جاں بحق ،12زخمی

پیر 25 جولائی 2022 15:31

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2022ء) بالاکوٹ کے علاقہ ست بنی میں جیپ کھائی میں جاگری جس سے 2افراد جاں بحق 12زخمی ہوگے حادثہ کی اطلاع پر بالاکوٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے کھائی سے جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال بالا کوٹ منتقل کردیا پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور یہ شادی کی کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں چار بچے بھی شامل ہیں جبکہ 8 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں ابتدائی طبعی امدا کے بعد کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ منتقل کردیا ہے۔\378

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں