بالاکوٹ،تحصیل میئر کا وادی منور اورمہانڈری میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ

منگل 6 ستمبر 2022 18:14

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2022ء) تحصیل میئر بالاکوٹ سید ابراہیم احمد نے وادی منور اور مہانڈری میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف مقامات پر متاثرہ افراد سے ملاقاتیں کر کے ان سے نقصان کی تفصیلات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

سید ابراہیم احمد نے منگل کے روز وادی منور کا تفصیلی دورہ کیا اور متاثرہ افراد سیبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں اور ان کی مکمل آباد کاری اور انہیں محفوظ پناہ گاہوں سمیت انہیں مکمل ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

سید ابراہیم احمد نے بجلی،رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے متعلقہ محکمہ اور ان کے ذمہ داران سے خصوصی ملاقات میں ان سے مطالبہ کیاکہ وہ سب سے پہلے رابطہ سڑکوں کی بحالی اور ذرائع آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں