پی پی پی ضلع مانسہرہ کے صدر ملک فاروق کی پارٹی کیلئے خدمات مثالی ہیں، اسد شاہ

پیر 2 جنوری 2023 18:40

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بالاکوٹ کے صدر سید اسد شاہ نے کہا کہ پی پی پی ضلع مانسہرہ کے صدر ملک فاروق کی پارٹی کے لیے خدمات مثالی ہیں۔ملک فاروق نے مشکل وقت میں پارٹی کو نہ صرف سنبھالا بلکہ ورکرز کو بھی اعتماد میں لیا۔ بالاکوٹ سمیت مختلف مقامات پر کنونشن کروائے۔ ڈویژنل اور صوبائی قیادت کو ورکرز کے درمیان بلا کر قیادت اور ورکرز کے درمیان رابطوں کو نہ صرف مضبوط بنایا بلکہ تحفظات کو بھی دور کیا۔

(جاری ہے)

وہ سوموار کو یہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ جیسی پسماندہ تحصیل میں صوبائی صدر رحیم داد خان سمیت کئی صوبائی اور مرکزی راہنماؤں کو ورکرز کنونشن میں بلانا ورکرز کے لیے باعث حوصلہ تھا۔ ہم ضلعی صدر ملک فاروق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ رہیں گے۔27دسمبر کو محترمہ بے نظیربھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر تحصیل بالاکوٹ تحصیل اوگی تحصیل بفہ پکھل اور تحصیل مانسہرہ سے عہدیداران اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے پہلے ہی ضلعی صدر پر اپنے اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں