حسام آباد کے مقام پر تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گرنے سے 15 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:08

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) بالاکوٹ میں حسام آباد کے مقام پر تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گرنے سے 15 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

محمد عمر ولد محمد شوکت حسام آباد سے بالاکوٹ آ رہا تھا کہ حسام آباد سے چند کلو میٹر کے فاصلہ پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجہ میں 15 سالہ موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ بعد ازاں موٹر سائیکل سوار محمد عمر مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں