دو لاڑیاں سے دربند جانے والی ڈاٹسن پک اپ الٹنے سے پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے

منگل 23 اپریل 2019 15:00

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) دو لاڑیاں سے دربند جانے والی ڈاٹسن پک اپ الٹنے سے پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو دربند ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو لاڑیاں گائوں سے دربند جانے والی ڈاٹسن پک اپ جب چوئیاں کے مقام پر پہنچی تو حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں ذاکر، اسامہ، اورنگزیب، سرفراز اور سلطان محمود شدید زخمی ہو گئے جنہیں دربند سول ہسپتال پہنچایا گیا تو ہسپتال میں ہو کا عالم تھا جس پر زخمیوں کے لواحقین شدید برہم ہو گئے۔ بعد ازاں زخمیوں کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں