اوگی کی یونین کونسل کروڑی کے علاقہ بیڑوائی میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا

ہفتہ 23 نومبر 2019 13:08

اوگی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2019ء) اوگی کی یونین کونسل کروڑی کے علاقہ بیڑوائی میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ تفصیلات کی اطلاع پر ڈی ایس پی اوگی سرکل ابرار خان بھی تھانہ دربند کی پولیس نفری کے ہمراہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گائوں بیڑوائی میں ایک نوجوان ظفر اقبال نے گھر میں موجود پستول سے خود پر گولی چلا دی جس سے اس کی موت واقعہ ہوئی، خودکشی کی وجہ فوری طور پر نامعلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر رپورٹ درج کرائی۔ لواحقین کے مطابق ظفر اقبال نفسیاتی مریض تھا جو کافی عرصہ سے زیر علاج رہا ہے۔ پولیس نے دریافت شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں