گاڑی کھائی میں گرنے سے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں ضیائ الرحمن سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 13:56

بالا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2020ء) : بالاکوٹ سے اپر کھولیاں کے مقام پر جاتے ہوئے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں ضیائ الرحمن کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گرنے سے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں ضیائ الرحمن سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ میاں ضیائ الرحمن فاتحہ خوانی کے سلسلہ میں اپر کھولیاں جا رہے تھے کہ موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی سینکڑوں فٹ بلندی سے نیچے گہری کھائی میں جا گری، حادثہ میں جیپ ڈرائیور میاں اشرف، سابق ممبر صوبائی اسمبلی سجادہ حسین گھنیلا شریف صاحبزادہ میاں ضیائ الرحمن، میاں عارف اور میاں نصیر شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی افراد نے رسوں کی مدد سے گاڑی کو گھسیٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بالاکوٹ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں