مانسہرہ،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد اڈےسیل

ہفتہ 6 نومبر 2021 13:36

مانسہرہ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2021ء) :صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر قاسم علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینو مانسہرہ حسرت خان نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گل اشتیاق، وڑائچ کوچ اور عبداللہ ٹریولز کے اڈوں کو سیل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مانسہرہ حسرت خان نے مانسہرہ کے مختلف اڈوں کا دورہ کر کے وہاں کورونا  ایس او پیز کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

  کورونا ایس او پیز کو مکمل طور پر نظر انداز کرنے پر انہوں نے گل اشتیاق، وڑائچ کوچ اور عبداللہ ٹریولز کے اڈوں کو موقع پر سیل کرنے کا حکم دیا جبکہ باقی اڈوں کو بھی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مانسہرہ میں ایس او پیز پر عمل درآمد کی وجہ سے کورونا کے پھیلاؤ میں بڑی حد تک کمی آ چکی ہے تاہم اگر ہم نے اس جانب توجہ نہ دی تو کورونا کا پھیلاؤ دوبارہ سے سر اٹھا سکتا ہے لہذا ہمیں کسی صورت بھی ایس او پیز پر عمل درآمد سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں