ویلج کونسل جبوڑی کا 2018-19ء کا 22 لاکھ روپے کا ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ منظور

جمعہ 12 اکتوبر 2018 17:40

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) ضلع مانسہرہ کی ویلج کونسل جبوڑی کا مالی سال 2018-19ء کا 22 لاکھ روپے کا ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ تمام ممبران وی سی نے متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔ فنڈ تمام ممبران میں برابری کی سطح پر تقسیم کیا جائے گا، ممبران ویلج کونسل نے اپنی تمام سکمیں جمع کروا لی ہیں، یکم نومبر تک ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر لگ جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ناظم وی سی جبوڑی مولانا ریاض فاروقی اور جنرل کونسلر خواجہ محمد عارف نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویلج کونسل جبوڑی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں، انشاء الله عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام ممبران ویلج کونسل نے متحد ہو کر کام کیا اور آگے بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے سب متحد اور متفق ہو کر کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں