رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان عوام کا ڈھوڈیال پہنچنے پر تپاک استقبال

پیر 15 اکتوبر 2018 17:18

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان عوام کا شکریہ ادا کرنے ڈھوڈیال پہنچ گئے، اہلیان علاقہ نے جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا، کارکنوں نے گلے میں ہار ڈالے اور پرجوش نعرے بازی کرتے رہے۔ ارغوشال میں کفیل خان، ملتان خان ارغوشال، انور خان، افتخارخان اور حاجی خان شیریں کی قیادت میں شہریوں نے استقبال کیا۔

بازار کے تاجروں نے فرداً فرداً ان سے ملاقاتیں کیں اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ ہزارہ یونیورسٹی میں کونسلر محمد شفیق کی قیادت میں بڑے پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان نے مختلف مقامات پر خطاب کیا اور اہلیان علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔ رکن قومی اسمبلی حاجی صالح محمد خان کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ ڈھوڈیال کی عوام کا باقاعدہ شکریہ ادا کرنے تشریف لائے جہاں انہوں نے تاجروں اور عوام سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور الیکشن میں ووٹ و سپورٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

محلہ ارغوشال میں ملتان خان ارغوشال، حاجی انور خان، ہمایوں خان، پٹھان، کفیل خان، حاجی عبدالباقی خان، افتخار خان، نائب ناظم حاجی خان شیریں، حاجی عیسیٰ جان، ناظم سردار سلطان، حاجی عدنان خان اجا خیل، فاروق خان، دھڑمنگ، اشرف خان، ذوق اختر خان، حاجی سعید رصا اور دیگر عمائدین کی قیادت مین سینکڑوں افراد نے حاجی صالح محمد خان نے اغوشال چوک اور ملکال بازار کے تاجروں اور دیگر معززین سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور ان کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں