ڈی پی او مانسہرہ زیب الله خان کل تھانہ بالاکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے

بدھ 19 دسمبر 2018 13:36

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ڈی پی او مانسہرہ زیب الله خان کل جمعرات کو تھانہ بالاکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب الله خان (آج) جمعرات کو دن 11 بجے تھانہ بالا کوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوامی مسائل سنیں گے جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پولیس انتظامیہ نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کر کے انہیں حل کرنا ہے جس میں تھانہ بالاکوٹ، کاغان اور گڑھی حبیب الله کی عوام کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں