بالاکوٹ اور گردونواح میں زلزلہ کے جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:32

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) بالاکوٹ اور گردونواح میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ بالاکوٹ اور گردونواح میں 3.3 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زیر زمین زلزلہ کی گہرائی 26 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز شمال مغرب میں 30 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔ زلزلہ زدہ علاقوں میں فی الوقت کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم شاہراہ کاغان پر گھنول اور بالائی علاقوں میں معمولی لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ملی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں