مشکل وقت گیا، اب حالات بہتری کی طرف ہیں، عوام کو جلد ریلیف ملنا شروع ہو گا، نوابزادہ فرید صلاح الدین

ہفتہ 20 اپریل 2019 17:02

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ فرید صلاح الدین نے کہا ہے کہ اوگی کٹھائی تباہ حال سڑک کی تعمیرنو کا وعدہ پورا کر دیا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت وعدوں کی بجائے عملی کام پر یقین رکھتی ہے، مشکل وقت چلا گیا ہے اب ملک میں حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، عوام کو انشاء الله جلد ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا، 12 کروڑ روپے کی لاگت سے 27 فٹ کشادہ سڑک بھی بنائیں گے، عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا وقت آ پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کا فروغ پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، ہماری حکومت کا فوکس تعلیم اور صحت پر ہے، تعلیم ہی کی بدولت آج کے نوجوان کل سائنسدان، ڈاکٹرز، انجینئرز، سیاستدان اور ٹیچرز بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔ نوابزادہ فرید صلاح الدین نے کہا کہ ہمارے سکولوں کے بہت سے مسائل ہیں تاہم انشاء الله ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، کپتان کا ہر فیصلہ پی ٹی آئی کے ہر رکن قومی و صوبائی اسمبلی کو قبول ہو گا، عمران خان نے جو بھی فیصلے کئے ہیں ملک کے وسیع تر مفاد میں کئے ہیں، انشاء الله ان تبدیلیوں کے اثرات بہت جلد عوام تک پہنچیں گے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں