مانسہرہ،اے اے سی ریونیو حسرت خان کا شہر کے مختلف ہالز کا معائنہ، ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالہ سے اطمینان کا اظہار

منگل 21 ستمبر 2021 19:44

مانسہرہ۔ 21 ستمبر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر قاسم علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مانسہرہ حسرت خان نے این سی او سی کی جانب سے شادی ہالز پر عائد کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف ہالز کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شادی ہالز انتظامیہ کو اس بابت ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی، شادی ہالز میں حکومتی احکامات پر انتظامات دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا۔


مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں