پھلڑہ پولیس نے دو ماہ قبل نومولود بچی کو قتل کر کے نعش گھر کے صحن میں دفن کرنے والی تین خواتین کو گرفتار کرلیا

بدھ 8 جون 2022 13:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2022ء) پھلڑہ پولیس نے دو ماہ قبل نومولود بچی کو قتل کر کے نعش گھر کے صحن میں دفن کرنے والی تین عورتوں کو گرفتار کر لیا، قتل میں نومولود بچی کی سگی ماں بھی شامل تھی۔ ضلع مانسہرہ کے تھانہ پھلڑہ کو اطلاع ملی تھی کہ علاقہ دیہہ بائی کے ایک گھر کے صحن میں نومولود بچی کو دو ماہ قبل قتل کر کے دفن کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ پھلڑہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی عدالت سے رجوع کیا اور قبر کشائی کیلئے سیشن جج مانسہرہ کو ایک تحریری درخواست دی جس پر مقامی عدالت کے جج کی موجودگی میں قبر کشائی کی گئی اور گھر کے صحن سے نومولود بچی کی نعش برآمد ہوئی۔ پولیس نے نومولود بچی کی نعش کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کی تو نومولود بچی کی ماں مسماۃ (س) دختر محمد انور، مسماۃ (ن) زوجہ محمد انور اور مسماۃ (س) زوجہ محمد نواز واقعہ میں ملوث پائی گئیں جن کو فوری طور پر گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ قتل کی وجہ لڑکی کا غیر شادی شدہ ہونا تھا اور خواتین نے جرم چھپانے کیلئے نومولود بچی کو قتل کر دیا تھا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں