مانسہرہ۔ٹریفک پولیس کے زیراہتمام ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئے واک (آج) ہوگی

جمعرات 23 جون 2022 17:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2022ء) ٹریفک پولیس کے زیراہتمام ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئے واک (آج)جمعہ کو ہوگی۔ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق(آج) دن 10 بجے ڈی پی او آفس تا سرکٹ ہائوس ٹریفک قوانین آگاہی ریلی نکالی جائے گی۔ریلی کی قیادت ڈی پی او عرفان طارق خان کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ٹریفک فاروق شاہ، انچارج ٹریفک انسپکٹر مدثر ضیاء اور ٹریفک پولیس سٹاف بھی ہمراہ ہوں گے۔آگاہی ریلی میں مختلف سکولز اور کالجز کے طلباء، سول سو سائٹی شرکت کرے گی۔آگاہی ریلی کے اختتام پر ڈی پی او عرفان طارق خان سیاحوں کی آمد اور ٹریفک روٹ و قوانین کے حوالے سے ٹریفک سٹاف کو خصوصی تربیت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں