ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

پیر 15 اپریل 2024 17:06

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود نے ریسکیو 1122 کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 مانسہرہ نے 8 تا 14 اپریل کے دوران 44 مختلف ایمرجنسیز میں عوام کو خدمات فراہم کیں جن میں 33 میڈیکل، 8 سڑک حادثات، 2 آگ لگنے اور ایک گولی لگنے کے واقعات شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے 39 ایمرجنسی حالات میں ہسپتال منتقلی کی خدمات سرانجام دیں جن میں 17 افراد کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال جبکہ 22 افراد کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں