مانسہرہ پولیس نے موبائل فون چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

پیر 29 اپریل 2024 15:16

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) مانسہرہ پولیس نے موبائل فون چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ لاری اڈہ پولیس نے جیاء میرا کے رہائشی شخص سے موبائل فون چھین کے بھاگنے والے بٹل کے رہائشی نوید الرحمن ولد حبیب الرحمن کو گرفتار کر لیا، ملزم سے موبائل فون برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دیا گیا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں