مانسہرہ پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

اتوار 28 اپریل 2024 16:30

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) مانسہرہ پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو سے زیادہ منشیات برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ خاکی کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروشوں نوکوٹ کے رہائشی فرہاد شاہ ولد ذاکر حسین شاہ، بھیرکنڈ کے رہائشی ابرار احمد ولد علی خان اور پٹھان کالونی کے رہائشی ولی محمد ولد زرگل خان کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر آدھا کلو سے زیادہ آئس اور 1 کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں