بالاکوٹ کے نواحی علاقہ پتلنگ میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق ،9 زخمی

پیر 22 اپریل 2024 16:58

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) بالاکوٹ کے علاقہ پتلنگ میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حادثہ کی اطلاع پر بالاکوٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں کھائی سے نکال کر سول ہسپتال بالاکوٹ منتقل کردیں جہاں پر ابتدائی طبعی امداد کے بعد تین زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہیش آیا اور مسافر سوزوکی گاڑی بالاکوٹ سے ہنگرائی جارہی تھی کہ پتلنگ کے مقام ہر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جاں بحق ہونے والوں میں غلام نبی سردار منشی اور جمعہ خان سکنہ گاوں پمبارہ شامل ہیں جنکی میتیں سول ہسپتال سے ورثاء کے حوالے کردیں گئیں ہیں۔\378

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں