سنی دیول سے بہت ڈرتی تھی اب وہ پسندیدہ اداکار ہیں،پریتی زنٹا

فلم انڈسٹری سے بہت زیادہ دور ہوگئیں تھیں دوبارہ واپس آکر خوشی ہوئی ،اداکارہ

اتوار 31 جولائی 2016 17:08

سنی دیول سے بہت ڈرتی تھی اب وہ پسندیدہ اداکار ہیں،پریتی زنٹا

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریتی زینٹا کا کہنا ہے کہ وہ سنی دیول سے بہت ڈرتی تھیں لیکن اب وہ ان کے بہت زیادہ پسندیدہ اداکار ہیں۔بالی ووڈ سے ایک لمبے عرصے تک آوٴٹ رہنے والی پریتی زینٹا اس بارسنی دیول کے ہمراہ ”بھیاجی سپرہٹ“ کے ذریعے دھماکے دار انٹری دے رہی ہیں۔ آئی پی ایل کی فرنچائزکنگز الیون پنجاب کی مالکن بھارتی فلم نگری میں اپنی دوسری اننگز کی شروعات پربہت پرجوش ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں پریتی زینٹا کا کہنا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری سے زیادہ لمبے عرصے تو دورنہیں رہی لیکن پھرایک بار پھرواپس آکرانہیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ویسے تو انہیں دھرمیندرا کی پوری فیملی بہت پسند ہے اوردرحقیقت وہ ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنے کو اسٹار سنی سیول کے حوالے سے کہا کہ وہ ان کے پہلے بہت ڈرتی تھیں لیکن اب ان کے ساتھ کام کرنے پر وہ بہت زیادہ خوش ہیں کیونکہ وہ کام کو آسان بناتے ہیں، ایسا اس لئے ہے کہ سنی دیول ایک اچھے اداکارہونے کے علاوہ ایک ہدایت کاربھی ہیں اورکسی اداکارکی مشکلات اوراسے درپیش صورت حال کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

”بھیا جی سپرہٹ“ میں ان کے کردار کے حواالے سے ڈمپل گرل نے کچھ نہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ خود غرض بنی ہوئی ہیں ، وہ بہت عرصے بعد کم بیک کررہی ہیں اس لیے چاہتی ہیں کہ ناظرین میں تجسس کو برقرار رکھا جائے

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں