تعلیم یافتہ لوگوں پرہی ریاست کی ترقی کا انحصار ہوتا ہے‘ امجد خان

ضلع میںآوٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں داخل کیا جائیگا،والدین زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرائیں

منگل 9 اکتوبر 2018 13:07

مردان۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) غیر سرکاری تنظیم ادارہ تعلیم و آگاہی مردان کے ڈسٹر کٹ منیجر محمد امجد خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا اولین فرائض میں شامل ہے، کیونکہ تعلیم یافتہ لوگوں ہی پر ریاست کی ترقی کا انحصار ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمر ی سکول شنکر کورنہ مردان میں داخلہ مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس کا افتتاح ڈپٹی ڈی ای اومحمد ابزار،ایس ڈی ای او عبدالحلیم،اے ایس ڈی ای او مختیار نے کیاا، محمد امجد خان نے کہا کہ ادارہ تعلیم و آگاہی نے ضلع مردان میں ’’چلو پڑھو بڑھو ‘‘ کے نام سے دا خلہ مہم کا آغاز کیا جس کے تحت ضلع میںآوٹ آف سکول بچوں کو اسکولوں میں داخل کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں، اس سلسلے میں پورے مردان میں آگاہی مہم چلائی جارہی ہے تاکہ لوگوں میں تعلیم کی اہمیت کے بارے میں شعورپیدا کیاجائے۔

(جاری ہے)

اگر ہم اپنی آنے والی نسلوں کو تعلیم نہ دے سکیں، تو اس سے جو مسائل پیدا ہوتے ہیں، جیسے کہ بنیاد پرستی ، ہم کہتے ہیں کہ جمہوریت ٹھیک نہیں ہے، ہماری معیشت صحیح نہیں ہے، ہمارے اور بھی جو مسائل ہیں سب کے سب کا تعلق تعلیم سے ہے، تو اس وجہ سے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول کی طرف لائیں اور پھر اس کو برقرار بھی رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں