تعلیمی بورڈ مردان نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 22 جولائی 2020 23:50

مردان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2020ء) تعلیمی بورڈ مردان نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا ، مجموعی نتیجہ 99.08فیصدر ہا۔بدھ کے روز بورڈ کے سپورٹس کمپلیکس میں نتائج کااعلان کیا گیا۔ جہاں بورڈ کے چیئرمین امتیاز ایوب ، سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر طاہر جاوید،کنٹرولر امتحانات راشدگل نے نتائج کا اعلان کیا نتائج کے مطابق دی قائداعظم گرلز پبلک سکول صوابی کی طالبہ آمنہ فاروق نے 1092مارکس لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی دوسری پوزیشن دی سٹوڈنٹس ماڈل ہائی سکول اکوڑہ خٹک کے طالب علم محبوب الرحما ن نے 1090مارکس لے کر حاصل کی تیسری پوزیشن پر کی حقدار دوطالبات ٹھریں۔

جن میںقائداعظم گرلز پبلک سکول کی یسریٰ علی اوراقراء سکول چارگلی کی پلوشہ نور نے 1088مارکس لئے ۔

(جاری ہے)

آرٹس گروپ میں پریزنٹیشن کانونٹ ہائی سکول رسالپور کی ہونہار طالبہ عنیلہ مراد نے 974مارکس لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی گورنمنٹ ہائی سکول ٹھنڈ کوئی صوابی کے طالب علم علی بہادر نی952مارکس کے ساتھ دوسری نمبر جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پاتی کلاں مردان کے طالب علم سردار علی نے 948مارکس لے کر تیسری پوزیشن حاسل کی ۔

تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ امتیاز ایوب نے پوزیشن ہولڈرز طلباء طالبات کو مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے باعث نتائج مرتب کرنے کا مرحلہ انہتائی کھٹن اور مشکل تھا تاہم ہماری کوشش رہی کہ طلباء کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچایاجائے انہوں نے کہاکہ نتائج کے لئے پورے ملک کے لئے جو فارمولہ مرتب کیاگیا تھا مردان تعلیمی بورڈ نے اس پر من وعن عمل کیا ۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں