مردان، کورونا کیسز سامنے آنے پر 19 تعلیمی ادارے بند

ہفتہ 29 جنوری 2022 12:54

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) مردان میں کوروناکیسز رپورٹ ہونے پر 19 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مردان نے کورونا کیسز سامنے آنے پر 19 تعلیمی اداروں کو 10روز کیلئے بند کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں بتایا گیا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی مردان اور مینجمنٹ سائنسز کالج سمیت 17 اسکولوں کو بند کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں کو کورونا کا مزید پھیلاؤ روکنے کیلئے بند کیا گیا اور مردان میں اب تک 42 تعلیمی ادارے بند کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں