ڈی پی او مردان نے پولیس قواعد ضوابط میں غفلت اور دیگر الزامات کے پاداش میں تین سب انسپکٹرز اور ایک ٹکٹنگ آفیسر کو معطل کر دیا

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:00

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) ڈی پی او مردان نے پولیس قواعد ضوابط میں غفلت اور دیگر الزامات کے پاداش میں تین سب انسپکٹرز اور ایک ٹکٹنگ آفیسر کو معطل کر دیا۔ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب04 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لاکر سسپنشن آرڈر جاری کر دئے گئے ۔ مردان پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہیگا،محکمہ پولیس میں بد عنوانی اور فرائض منصبی میں غفلت و کوتاہی ہرگزبرداشت نہیں کرینگے جبکہ اچھی کارکردگی کے حامل اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی، ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کا محکمہ پولیس میں کرپٹ، بد عنوانی میں ملوث اور فرائض منصبی میں غفلت کے مرتکب پولیس افسران و اہلکاروں SI گوہر خان ،SIسبزعلی خان ، SI درویش خان اور TO الطاف خان کے خلاف محکمانہ کاروائیوں کے واضح احکامات کے پیش نظر ضلعی پولیس سربراہ سجادخان نے فرائض منصبی میں غفلت کے مرتکب 04پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لاکر سسپینڈکرکیپولیس لائن خاضری کے احکامات جاری کردئے۔

(جاری ہے)

سسپینڈ ہونے والوں میں 03ایس آئی، اور ایک ٹریفک ٹکٹ آفیسرشامل ہیں،اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں بد عنوانی اور فرائض منصبی میں غفلت و کوتاہی ہر گزبرداشت نہیں کرینگے، تمام پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور پیشہ ورانہ طریقے سے سر انجام دیں،اپنی فرائض منصبی محکمانہ قوائد و ضوابط اور احسن طریقے سے سرانجام دینے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں