مردان میں ایس پی آپریشن وقار عظیم کھرل کورونا وائرس کا شکار

اتوار 29 مارچ 2020 19:30

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) مردان میں ایس پی آپریشن وقار عظیم کھرل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق رابطہ کرنے پر ایس پی وقار عظیم کھرل نے اپنا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آنے کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایس پی وقار عظیم کھرل سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے کئی مرتبہ منگا گئے تھے جہاں ملک میں کورونا وائرس کے سبب پہلی ہلاکت ہوئی تھی۔منگا میں پہلی کورونا ہلاکت کے بعد درجنوں مریضوں کی موجودگی پر گائوں کا لاک ڈائون کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں