مردان میں پولیس موبائل پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق 15 زخمی ہوگئے

دھماکے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 29 ستمبر 2020 20:10

مردان میں پولیس موبائل پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق 15 زخمی ہوگئے
مردان (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر2020ء) مردان میں دھماکا ہوا ہے، جس میں 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ہیں، دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مردان میں درب محلہ اور چج بازار میں ہوٹل کے قریب دھماکا ہوا ہے ۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آواز دور تک سنائی دی گئی، جبکہ قریبی عمارتیں لرز گئیں اور لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے دھماکا پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز نے جائے دھماکا کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں ایک بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرلی گئی ہے دھماکا سائیکل پر نصب بادوری مواد پھٹنے سے ہوا، جس میں پولیس موبائل کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے، اور سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں