مردان پولیس لائن میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بدھ 12 دسمبر 2018 12:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) مردان پولیس کے زیر اہتمام پولیس لائن میں محکمہ پولیس اورشہدائے پولیس کے ورثاء کیلئے فری میڈیکل کیمپ کاآغاز کردیاگیا، جس کا ڈی آئی جی محمدعلی خان نے باقاعدہ افتتاح کیا‘فری میڈیکل کیمپ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز خدمات سرانجام دیںگے‘ جومحکمہ پولیس کے ملازمین اور خصوصاً شہداء کے ورثاء کا علاج معالجہ کریںگے‘ اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان ‘اے ایس پی سٹی علی بن طارق ودیگر پولیس افسران واہلکاروں کے علاوہ شہدائے پولیس کے ورثاء بھی موجود تھے‘ ڈی آئی جی مردان محمدعلی خان نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس شہداء پر ہمیں فخر ہے صوبے میں امن وامان کا قیام شہدائے پولیس کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا ،پولیس شہداء کے خاندان ہمارے خاندان کی مانند ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں