مردان کوصاف رکھنے میں عوام کاکردارلائق تحسین ہے،ذوارحسین

ہفتہ 22 دسمبر 2018 13:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2018ء) مردان میں کلین اینڈپیس فل مہم کا دائرہ کار نہروں اور ندی نالوں تک وسیع اور ندی نالوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے پر پابندی عائدکر نے کے متعلق پیمان ایلومنائی ٹرسٹ کے زیر اہتمام جذبہ گروپ کے پراجیکٹ ’’کلین اینڈ پیس فل مردان‘‘ کے حوالے سے ناظمین اور کو نسلروں کے ایک روزہ سیشن کاانعقادکیاگیاجس میںناظم ذوارحسین،نائب ناظم عظمت خان اورجنرل کونسل حاجی کفایت اللہ بابو اورعلاقہ عمائدین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ذوارحسین نے عوام کوہدایت دیتے ہوئے کہاکہ نہروں اور ندی نالوں میں کوڑا کرکٹ نہ ڈالیں اور انتظامیہ کے ساتھ صفائی میں تعاون کریں، مردان کو صاف رکھنے میں عوام کا کردار لائق تحسین ہے، کلین اینڈپیس فل مہم کو کامیاب بنا نا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں