مردان پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی،2 سہولت کاروں سمیت 12 مشتبہ افرادگرفتار،اسلحہ وبارود برآمد

جمعرات 12 مارچ 2020 11:39

مردان پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی،2 سہولت کاروں سمیت 12 مشتبہ افرادگرفتار،اسلحہ وبارود برآمد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2020ء) مردان پولیس نے تھانہ لوندخوڑ کے ملحقہ علاقوںمیںجرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 سہولت کاروں سمیت 12مشتبہ افرادکوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

اے ایس پی تحت بھائی سرکل وقار عظیم کھرل کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ لوندخوڑ ریاض خان بمعہ آپریشن ٹیم نے جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 سہولت کاروں سمیت 12مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاجن کے قبضے سے 1کلاشنکوف، 10 پستول، 116 کارتوس اور 605 گرام چرس کوبرآمد کرلی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں