مردان ، مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی

جمعرات 12 مارچ 2020 12:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2020ء) مردان کے علاقے چم ڈھیری سیرئی کورونہ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو1122 مردان کے مطابق بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گرنے سے 30سالہ ریاض خان نامی شخص ملبے تلے دب گیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 مردان نے اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرزخمی کوملبے سے نکال کرطبی امدادکیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال مردان منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں