مردان پولیس کی کاروائی‘ مال مسروقہ برآمد ‘چورگرفتار

ہفتہ 11 اپریل 2020 13:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2020ء) مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری‘تھانہ چورہ مردان پولیس کی کامیاب کاروائی،لوگوں کی غیرموجودگی میں گھروں سے چوری کرنے والا چور گرفتار،مال مسروقہ بھی برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ چورہ کی حدود باغبانان گجرات مردان سے تعلق رکھنے والے مدعی مقد مہ طاہر ولد رحیم نے اپنی غیرموجودگی میں گھر سے چوری ہونے کی رپورٹ تھانہ چورہ مردان میں درج کرائی جس کا ڈی پی او سجادخان نے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم/ ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ایس ایچ اوتھانہ چورہ علی اکبرخان ہمراہ ٹیم کو سونپ دی جنہوں نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم اشفاق علی ولد شیر افضل سکنہ محلہ ملکانان گجرات مردان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا اور اسکی نشاندہی پر چوری شدہ سامان دو عدد پستول،ایک عدد بندوق،2 عددچھت پنکھے،ایک عددسٹینڈ پنکھا، سٹبلائزر،استری،ایمرجنسی راڈ، گیس سلینڈر،20 کلوآٹے کا تھیلہ،پانچ کلو گھی کا ڈبہ،5 کلو چینی تھیلہ،2 عدد کمبل اور ایک بٹوا برآمد کرلیا۔ گرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں