مردان پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،94مشتبہ افرادگرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

جمعرات 25 مارچ 2021 16:00

مردان پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،94مشتبہ افرادگرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2021ء) ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹرزاہداللہ نےمجرمان اشتہاریوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے    خصوصی احکامات  جاری کردیئے  جس پرسرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی اور متعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں پولیس نے کامیاب کارروائیوں کے دوران ضلع بھر میں  14 مجرمان اشتہاری،جرائم پیشہ عناصر کے05سہولت کاروں سمیت 94 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتارعناصر کے قبضے سے02کلاشنکوف،01کالاکوف،01رائفل،20 پستول،159 عدد کارتوس،52 گرام آئس،871گرام ہیروئین اور2312 گرام چرس برآمد کی گئی ۔ ناکہ بندیوں میں پولیس نے چیکنگ کے دوران94 مشتبہ افراد کو 107/151اور 55/109 کے تحت گرفتارکیا۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں