یتیم بچوں کی کفالت کسی ایک فرد کی نہیں سب کی ذمہ داری ہے‘تیمور خان

منگل 17 اپریل 2018 14:47

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)غیر سرکاری تنظیم ’’ساتھ سب کا ‘‘ نے یتیم و لاچار بچوں کی فلاح صحت کی سہولیات اور تعلیمی ضروریات پو ری کرنے کیلئے زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کا ساتھ دیکر اپنا فرض اداکیا ہے۔ان خیالات کا اظہار زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی چیئر مین محمد پرویز نے مردان میں ادارے کے ساتھ رجسٹرڈ یتیم و لاچار بچوں میںتعلیمی یپیکج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ساتھ سب کا آرگنائز یشن‘‘ کا شکریہ اداکرتے ہو ئے کہا ہے کہ آرگنائزیشن کے عہدیداروںنے عطیہ دینے کے علاوہ ہمار ے پروگرام میں شرکت کرکے یتیم و لاچار بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کیا ۔اس موقع پرساتھ سب کا آرگنائز یشن کے ایگز یکٹیوڈائر یکٹر تیمور خان نے کہا کہ یتیم و لاچار بچوں اور بچیوں کی فلاح و بہبود پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کا بھر پور ساتھ دونگا اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت کسی ایک فرد کی نہیںہم سب کی ذمہ داری ہے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں