پی ایچ ڈی سکالرلبنیٰ نے مقالے کاکامیابی سے دفاع کرلیا

منگل 18 ستمبر 2018 21:37

مردان۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) شعبہء باٹنی عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے پی۔ایچ۔ڈی سکالر لُبنی نے اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔ ڈاکٹر لُبنٰی کے تھیسز کا عنوان ۔"Potential of phytohormones producing endophytic fungi as biofertilizers" تھا ۔ ڈاکٹر لُبنیٰ کے سپر وائز اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر انور حسین اور سپروائزر- C0 ڈاکٹرحمیرا گل ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی عبدالولی خان یونیورسٹی تھے ۔

جبکہ ایکسٹرنل ایگزامینر پروفیسر ڈاکٹرمیر عجب خان قائد اعظم یونیورسٹی ، اسلام آباد تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر اکیڈیمکس اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی مروت، پروفیسر ڈاکٹر سلطان آیاز ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ لائف سائنسز، چئیرمین باٹنی ڈیپارٹمنٹ، شعبہء باٹنی عبدالولی خان یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پی۔ایچ۔ڈی سکالر لُبنا کے تھیسز جرمنی اور ساوتھ کوریا کے پروفیسرز نے ایولیویٹ کئے۔ پبلک ڈیفنس کے دوران پی۔ایچ۔ڈی سکالر ڈاکٹر لُبنا نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے اور اپنی تحقیقی سرگرمیوں کے دوران حاصل ہونے والے تجربات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں