مردان : درندہ صفت شخص نے 9سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا،ملزم گرفتار،مقدمہ درج

متاثرہ لڑکی یحییٰ نواز بکریاں چراح رہی تھی کہ ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:23

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) مردان میں درندہ صفت شخص نے بکریاں چراتے ہوئی 9سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیارستم تھانے کی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز مردان میں 9سالہ بچی یحییٰ نواز دامن پہاڑ پر بکریاں چرا ح رہی تھی کہ وہاں پر ایک درندہ صفت شخص عمل مہمند نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا بچی نے مردان کے تھانہ رستم میں جا کر اپنے والد کے ساتھ بیان دیا جس کے بعد پولیس نے عمل مہمند نامی درندے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں