مردان میں پولیو قطروں سے کوئی بچہ متاثرہ نہیں ہے،محمد عابد وزیر

عوام افواہوں پر کان نہ دھریں،مہم 24اپریل تک بلا تعطل جاری رہے گی ، ڈپٹی کمشنر مردان

منگل 23 اپریل 2019 18:59

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد عابد وزیر نے کہاہے کہ مردان میں پولیو قطروں سے کوئی بچہ متاثرہ نہیں ہے، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں،مہم 24اپریل تک بلا تعطل جاری رہے گی والدین بے خوف وخطر اپنے بچوں کو قطرے پلائیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی سی مردان کاکہناتھاکہ پولیو کے باعث دنیا میں ہمارا وقار مجروح ہواہے یہ ہماری لئے زندگی اور موت کا سوال ہے ینگ ڈاکٹروں کی پولیو مہم سے بائیکاٹ اورہڑتال کے تناظر میں متبادل پلان پر عمل درآمد شروع کیاگیاہے سوشل میڈیا پر چلنے والے افواہوں کے ھوالے سے ڈی سی مردان نے کہاکہ والدین ان افواہوں پر کان نہ دھریں اس میں کوئی صداقت نہیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ انہوں نے صبح نوبجے خود اپنے بچوں کو قطرے پلائے ہیں اگر خطرے کی کوئی بات ہوتی تو وہ ایساتو نہیں کرسکتے انہوں نے مزید کہاکہ ضلع بھر میں آج پولیو مہم کے پہلے روز تمام ٹیموں نے اپنے ہدف کو مکمل کیاہے اوریہ مہم بلا تعطل24اپریل تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں