ملک کے دوسرے حصوں کی طرح مردان میں بھی جشن آزادی کے ساتھ ساتھ یوم یکجہتی کشمیر انتہائی جوش و خروش،قومی جذبے سے منایاگیا

جمعرات 15 اگست 2019 17:48

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2019ء) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح پورے مردان میں بھی جشن آزادی کے ساتھ ساتھ یوم یکجہتی کشمیر انتہائی جوش و خروش،قومی جذبے اور اس عہد کی تجدید کے ساتھ منائی گئی کہ لازوال قربانیوں سے حاصل کی گئی کہ اس مملکت خدادادکو عظیم سے عظیم تر اور پر امن ملک بنائیں گے اور کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے۔

اس دن کی مناسبت سے مردان کے نجی تعلیمی ادارہ پاک فیوچر سکول آف ایجوکیشن میں جشن آزادی کی تقر یب منعقد کی گئیں۔منتخب نمائندوں، عمائدین علاقہ،تاجر برادری اور مختلف سکولوں کے اساتذہ اوربچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پاکستانی پرچم کے ساتھ ساتھ کشمیر کے جھنڈے پر لہرائے گئے اور کشمیریوں کے ساتھ ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاگیا۔

(جاری ہے)

سکول کے بچوں نے تقریب میںملی نغمے پیش کرنے کے علاوہ آزادی کشمیر کے حوالے سے خاکے اور خصوصی ڈارمہ بھی پیش کیا گیاجنہیںحاضرین نے بے حد سراہا۔ تقریب سے سکول کے پر نسپل عاطف خان اتوزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جشن آزادی بھی منائیں گے لیکن اس اہم موقع پر اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولیں گے جو انتہائی دلیر ی سے بھارتی جارحیت اور ظلم و بربریت کا مقابلہ کررہے ہیں۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں میں قومیت کی بجائے پاکستانیت کا جذبہ ڈالیں اور ان میں جذبہ حب الوطنی پیداکریں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں