مردان جرمن کنسلٹنٹ اے ایچ گروپ کے چا ر رکنی وفد کا واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی مردان کا دورہ

کمپنی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجنیئر امیر خان نے وفد کو بریفنگ دی

منگل 17 اگست 2021 23:54

پشاو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2021ء) مردان۔جرمن کنسلٹنٹ اے ایچ ٹی (جی ایم بی ایچ) گروپ کے چا ر رکنی وفد نے واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی مردان کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر انہوں نے کمپنی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجنیئر امیر خان نے وفد کو بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق اربن پلاننگ یونٹ خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے بہترا نتظام،شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کے جدید نظام کو دیکھنے کے لئے جرمن کنسلٹنٹ اے ایچ ٹی جی ایم بی ایچ گروپ کے چار رکنی وفدنے Ulrich Sammet کی قیادت میں واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی مردان کا دورہ کیا۔

انہوں نے مردان شہر کے مختلف یونین کونسلوں کا دورہ بھی کیا اور صفائی کے بہترین انتظامات پر کمپنی کے تمام سٹاف کو داد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے انٹی گریٹڈ ریسورس ریکوری سنٹر مردان کا دورہ بھی اور وہاں پر کچرے سے نامیاتی کھاد بنانے والے عمل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجنیئر امیر خان نے وفد کو بتایا کہ انٹی گریٹیڈ ریسورس ریکوری سنٹر مردان میں روزانہ کی بنیاد پر پانچ ٹن کچرے سے نامیاتی کھاد بنائی جاتی ہے جس سے ڈمپنگ سائٹس پربھی بوجھ کم ہوجاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی آر آر سی کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی سپلائی کی جاتی ہے جبکہ بارش کے پانی کو سٹور کر کے اس سے صفائی کی جاتی ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجنیئر امیر خان نے وفد کو یقین دلایا کہ ڈبلیو ایس ایس سی ایم جرمن کنسلٹنٹ کے ساتھ کچرے کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے اور دیگر شعبوں میں ہر قسم کا تعاون کرئے گی۔وفدنے مردان شہر میں بہترین صفائی پر کمپنی کے تمام سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں