مردان، احاطہ عدالت میں خاتون نے باپ اور بھائی کے قاتلوں پر پستول تان لی، فوٹیج وائرل

پیر 13 مئی 2024 21:50

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) مردان سیشن کورٹ میں خاتون نے باپ اور بھائی کے قاتلوں پر حملے کی کوشش کی تاہم پولیس نے قابو کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مردان سیشن کورٹ میں خاتون باپ اور بھائی کے قاتلوں پر حملے کیلئے پستول لوڈ کررہی تھی کہ عدالت کے احاطے میں بھگدڑ مچ گئی،بعدازاں پولیس نے موقع پاکر خاتون سے پستول قابو کرلیا اور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں