مستونگ دھماکے میں شہید سراج رئیسانی کے بھائی لشکری رئیسانی کاواقعے پر ’ٹرتھ کمیشن‘ بنانے کا مطالبہ

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کے بھائی لشکری رئیسانی نیواقعے پر ’ٹرتھ کمیشن‘ بنانے کا مطالبہ کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لشکری رئیسانی نے کہا کہ گزشتہ روز کے واقعے کے جواب دہ وہ ہیں جنہوں نے ملک کی پالیسیاں بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر اس واقعے پر سنجیدہ ہیں تو ٹرتھ کمیشن بنایا جائے جو روز اول سے ضیاء دور سے آج تک کے معاملات کی تحقیقات کرے اور حقائق سامنے لائے تاکہ جو پاکستان کے لوگ بھگت رہے ہیں وہ سامنے آئے۔

دوسری جانب نوابزادہ سراج رئیسانی کی رہائش گاہ ساراوان ہاؤس میں لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں اسلم رئیسانی اور نوابزادہ لشکری رئیسانی سمیت دیگرعمائدین موجود ہیں۔ آئی جی ایف سی میجرجنرل ندیم انجم اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی ساراوان ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے اسلم رئیسانی، لشکری رئیسانی سیسانحہ مستونگ پراظہار افسوس کیا۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں