مستونگ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام و سائل بروئے کار لارہے ہیں،نورمحمدبڑیچ

علاقے سے منشیات کا خاتمہ شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ ہماری فرائض میں شامل ہیں،ڈی پی او مستونگ

جمعرات 22 اپریل 2021 16:48

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستونگ نورمحمدبڑیچ نے کہاہے کہ مستونگ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام و سائل بروئے کار لارہے ہیں،علاقے سے منشیات کا خاتمہ شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ ہماری فرائض میں شامل ہیں،مستونگ کے سیاسی رہنماء قبائلی عمائدین صحافی علما کرام سمیت تمام مکاطب فکر کے لوگ مسائل کے حل کیلئے ہمارا ساتھ دیں،عوام کے تعاون کے بغیرمسائل کا حل ممکن نہیں،مسائل کے حل کیلئے عوام تعاون ناگزیرہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء میر سکندر خان ملازئی سراوان پریس کلب کے صدر فیض درانی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں مستونگ میں منشیات کی لعنت کی فروخت،بازار میں ٹریفک کی گمیر صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستونگ نورمحمدبڑیچ نے وفد کا شکریہ اداکرتے ہوئے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ مستونگ میرا گھر ہیں اور مستونگ کے لوگ میرے اپنے ہیں مستونگ میں عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انھوں نے کہاکہ آئی جی پولیس بلوچستان کی ہدایات کے روشنی میں مستونگ میں امن و امان کی صورتحال کو یقنی بنانے منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے پہلی ترجہی کے طور پر سخت اقدامات اٹھارہے ہیں عوام کی جان و مال کی تحفظ ہماری زمہ داری ہیں اس حوالے سے کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے اور شکایت پر پولیس اہلکار ہو یا آفیسر انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انھوں نے کہاکہ آئی جی پولیس بلوچستان کا اس حوالے سے سخت ہدایات ہیں اور تفتیش کیلئے خطیر رقم فراہم کیاگیاہیں تاکہ تفتیش کے عمل میں کو اہلکار کسی کو پیسے کیلئے تنگ نہ کریں اور محکمہ پولیس میں رشوت و کرپشن کاخاتمہ ہوسکے۔اس حوالے سے آئی جی بلوچستان کے واضع احکامات و ہدایات موجود ہیں جس پر ہم سختی سے عمل کرینگے اور کسی بھی شکایت پر سخت کاروائی ہوگی،ایس پی نور محمد بڑیچ نے مزید کہاکہ مستونگ بازار میں ناجائز تجاوزات اور ٹریفک کے مسائل کے خاتمہ کیلئے بہت جلد اقدامات اٹھارہے ہیں اور وہ خود بازار کا دورہ کرکے پلان ترتیب دینگے تاکہ عوام کے مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں