ووٹرلسٹوں میں مستونگ کے 4000 ووٹرز کااندراج تاحال نہ ہوسکا

منگل 17 جولائی 2018 23:13

ووٹرلسٹوں میں مستونگ کے 4000 ووٹرز کااندراج تاحال نہ ہوسکا
مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) ووٹرلسٹوں میں مستونگ کے تقریبا4000 ووٹرز کااندراج تاحال نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

کچھ عرصہ قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کے اندراج کیلئے ضلع بھر کے مختلف مقامات پر ڈسپلے سیٹرز کا قیام عمل میں لایا گیاتھاجس میں سرکاری ملازمین نے عوام سے 4000 کے قریب درخواست ’فارم‘وصول کئے تھے مگر کافی عرصہ گزرگیاتاحال ان افراد کا نام ووٹرلسٹوں میں شامل نہیں کیاگیااور بدستور ان کے نام پرانی جگہوں میں درج ہے جس کے باعث اتنی بڑی تعداد میں عوام حق رائے دہی سے محروم ہورہے ہیںجبکہ منگل کو بھی درجنوں متاثرین نے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں ووٹرلسٹوں میں نام درج نہ کرنے کی شکایات کی اور مطالبہ کیاکہ ووٹر لسٹوں میں الیکشن سے پہلے ہماری اندراج یقینی بنائی جائے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں