امن و امان کی بحالی کیلئے لیویز اور پولیس فورسز کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،ڈپٹی کمشنر مستونگ

منگل 29 جنوری 2019 23:12

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز علی کیھتران نے کہاکہ امن و امان کی بحالی کیلئے لیویز اور پولیس فورسز کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے ان کی قربانیوں کے بدولت آج مستونگ سمیت پورے بلوچستان میں امن کاسورج طلوع ہوچکاہے۔لیویز و پولیس کے جوانوں نے اپنے جانوں کے نظرنہ پیش کرکے عوام کی جان و مال محفوظ بنایا۔

جوانوں کے مسائل کو محدود وسائل میں رہتے ہوئے حل کرنیکی کوشش کرہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انھوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں پولیس و لیویزفورسز کے ایگل اسکواڈ کے جوانوں میں گرم جیکٹس تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ایس ایچ او سٹی عبدالقدوس آبیزئی بھی موجود تھے۔انھوں نے کہاکہ ضلع مستونگ میں امن و امان کی صورتحال بہتربنانے میں فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کانتیجہ ہیں۔

(جاری ہے)

انکی قربانیوں کی بدولت آج ہم مستونگ کے عوام اپنے گھروں میں چین کی نیندسو سک رہے ہیں۔ہمارے جوان دن رات عوامی کی جان و مال کی حفاظت اور قیام امن کی بحالی میں کرداراداکرہیہیں۔انھوں نے کہاکہ عوام کی جان و مال کی حاظت ہماری زمہ داری ہیں ہم اپنی زمہ داریوں میں نہ کبھی خیانت کرنگے اور نہ ہی کرنے دینگے۔عوام کی جان مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اورپولیس و لیویز فورسزپر مشتمل ایگل اسکواڈ کی تشکیل سے مستونگ میں امن وامان کی صورتحال بہت زیادہ بہتری آئی ہیں۔

لیویز و پولیس فورسز کے جوانوں کیلئے تمام ضروری چیزیں فراہم کررہیہیں۔انھوں نے کہاکہ ضلع مستونگ میں لیویز و پولیس فورسز نے مشترکہ طور پر جرائم کے روک تھام اور جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں شروع کردی ہیں جو کہ آخری مجرم کے خاتمے تک جاری رہیگی۔امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے کسی قسم کمپرومائز نہیں کیاجائے گا۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں