مستونگ: مسافر ویگن اور ٹرالر میں تصادم،11 افراد جاں بحق ،18 زخمی

جاں بحق اور زخمیوں کو شہید نواب غونث بخش میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کردیاگیا

منگل 16 اپریل 2019 22:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2019ء) مستونگ کے قریب کراچی سے قلعہ عبداللہ جانیوالی مسافر ویگن اور ٹرالر میں تصادم 11افراد جاں بحق 18 زخمی جاں بحق اور زخمیوں کو شہید نواب غونث بخش میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کردیاگیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دیا جارہا ہے،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گنجہ ڈوری کے مقام پر کراچی سے قلعہ عبداللہ جانیوالی مسافر ویگن اور مخالف سمت سے آنیوالی ٹرالر کے درمیان خوفناک حادثے کی اطلاع ملنے پر مستونگ اور کوئٹہ سے ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کوشہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیاگیاحادثے میں خواتین بچوں سمیت 11افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے میں بدقسمت مسافر ویگن مکمل طور پر تباہ ہوگیا ویگن میں سوار افراد کراچی ملیر سے قلعہ عبداللہ تعزیت کیلئے جارہے تھے کہ تیزرفتاری کے باعث حادثے کاشکار ہواتمام جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں اور افغان شہری تھیجاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردئے گئیواضع رہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سنگل روڈ کے باعث آئے روز ٹریفک کے ہولناک حادثات رونما ہوتے ہے

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں