قومی شاہراہ پر کھڈکو چہ کے علا قے میں پک اپ گا ڑی اور ٹرالر نے مو ٹر سائیکل کو ٹکر ما ر دی ،تین افراد زخمی

اتوار 30 جون 2019 17:41

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2019ء) قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقہ میں پک اپ گاڑی اور ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی موقع سے پک اپ فرار حادثہ میں تین افراد،محمداکبر،عبداللہ،محمدحمزہ زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ حبیب الرحمن لونی نے لیویز فورس کو زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے اور گاڑی و ڈرائیور کو گرفتار کرنیکی ہدایت کی زخمیوں کو نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا دوران گشت اسسٹنٹ کمشنر نے لیویز فورس کے ہمراہ ناکہ بندی کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرکے پک اپ گاڑی اور ٹرالر کو حراست میں لے کر کھڈکوچہ لیویز تھانہ کے حوالے کرکے مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی اسسٹنٹ کمشنر ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی زخمیوں میں سے ایک زخمی کو کوئٹہ منتقل کیاجارہاہے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں