احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں رقم کی وصولی خواتین کیلئے درد سر بن گئی

گیٹ پر سیکورٹی معمور پولیس اہلکاروں کے رویئے بھی عوام کیساتھ درست نہیں،قبائلی رہنماء تنویر اقبال ابابکی

منگل 19 مئی 2020 19:55

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں رقم کی وصولی خواتین کیلئے درد سر بن گئی
مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) قبائلی رہنماء تنویر اقبال ابابکی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ا حساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں رقم کی وصولی خواتین کے لیے درد سر بن گئے ہے گیٹ پر سیکورٹی معمور پولیس الکاروں کی رویے بھی عوام کے ساتھ درست نہیں انہوں نے کہا کہ رقم کی وصولی پر مختلف بہانے بناتے ہیں کھبی انگھوٹی نہ لگانے کا بہانہ تو کھبی دوسرے طریقے سے خواتین کو اس بابرکت رمضان شریف کے مہینے میں بھی خوار کر رہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے مستونگ روڑ کے ضیعف العمر خاتون جو تین مینے سے زیادہ ہو رہیں ہیں جنھیں مختلف طریقوں سے خوار کر رہیں ہمیں انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا لگ رہا ہیں کہ یہ ایمرجنسی کیش پروگرام والے غریب بے سہارا بیواہوں کا انگوٹھا لگا کر انکی رقم کئی وہ خود نہ نکال رہیں ہو جسکی وجہ سے یہ پروگرام میں دن بہ دن بیوہ اور بے سہارا خواتین کے لیے مشکلات کا سامنا کر رہیں نہ جا نے اور ایسے کتنی مجبور خواتین ہونگے جو روزانہ کھبی نادرا تو کھبی احساس کیش پروگرام کے دفاترکے چکر کاٹنے پڑھتے ہیں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے الکاروں سے اپیل کی ہیں کہ مستونگ میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے الکاروں کی رویے کا سخت سے سخت نوٹس لیں تاکہ غریب اور مستحق ان پروگرام سے مستفید ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں